کسانوں سے گند م کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا ،چوہدری محمد اصغر

پیر 4 مئی 2015 17:17

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کسانوں سے گند م کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا باردانہ کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی کسانوں کو فی ایکڑ کے حساب سے باردانہ میسر ہوگا یہ بات چئیرمین فوڈ کمیٹی چوہدری محمد اصغر نے ’’ ‘‘ کو بتائی انہوں نے کہا کہ کسانوں کوباردانہ کی بلاتفریق سہولت گند م خرید کے تمام سنٹر وں پر میسر ہوگی ۔