کمالیہ، 39روز قبل 70سالہ معمر شخص کو کچلنے کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈی ایس پی سرکل کمالیہ سے مذاکرات کے بعد مقدمہ درج،پولیس ملزم کی گرفتاری سے انکاری

پیر 4 مئی 2015 17:16

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) 39روز قبل 70سالہ معمر شخص کو کچلنے کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف نواحی علاقہ716گ ب کے سینکڑوں اہل دیہہ کا تھانہ سٹی کمالیہ کے سامنے ملزم عامل عمران بابا اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،کمالیہ چیچہ وطنی روڈبلاک،ڈی ایس پی سرکل کمالیہ حاجی جاوید انور سے مذاکرات کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی کاملزم گرفتار کرنے سے انکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو اندرون شہر ریلوے روڈ پر جعلی عامل بابا عمران نے نامعلوم وجوہا ت کی بناء پر معمر شخص محمد صادق کو دھکا دے کر بس کے نیچے پھینک دیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹانگوں کی ہڈیاں تڑوا بیٹھا لیکن عامل بابا کے تھانہ سٹی میں قریبی رشتے دار ہونے کی وجہ سے میڈیکل رپورٹ ہونے کے باوجود انتالیس روز تک مقدمہ درج نہ ہوسکا جس پر متاثرہ معمر شخص کے اہل خانہ سمیت اہل دیہہ نے گزشتہ روز تھانہ سٹی کمالیہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور ایس ایچ اوتھانہ سٹی سمیت ملزم جعلی عامل عمران بابا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس دوران ڈی ایس پی سرکل کمالیہ حاجی جاوید انور نے متاثرین سے مذاکرات کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے فاروق کو فوری مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے انتالیس روز بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :