جلیل افغانی مرحوم کی فنی زندگی پر کتاب لکھی جائے گی۔

پیر 4 مئی 2015 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)مشرقی پاکستان کے زمانے کے نامور اداکار و رائیٹر جلیل افغانی مرحوم کی فنی زندگی پر کتاب لکھی جائے گی۔اس کتاب کے لیے مرحوم جلیل افغانی کے بیٹے جاوید افغانی نے تیاری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جلیل افغانی مرحوم کا شمار مشرقی پاکستان کے زمانے میں اچھے درویش صفت رائیٹر میں ہوتا تھا۔مرحوم کی مشہور فلموں میں جلتے سورج کے نیچے چھوٹے صاحب چکوری اور شہاب کیرانوی مرحوم کی متعدد فلمیں شامل ہیں۔جلیل افغانی کے دوستوں میں رشید ساجد ،غازی مونگیری اداکار ندیم اور نوشاہی مٹھو شامل ہیں ۔کتاب میں جلیل افغانی مرحوم کی فلموں کی نادر اور نایاب تصاویر بھی شامل ہوں گی۔