پنجگور نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی

پیر 4 مئی 2015 16:47

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پنجگور نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جان بحق پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے عیسئی شوکت آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد سنیل ولد حاجی حبیب اور جاوید ولد رسول جان جان بحق ہوگئے پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی میں موجود جاوید کی لاش جل گئی اور حملہ آو ر واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازان لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی نا کہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ایس ایچ او پنجگور کے مطابق واقعے سے متعلق سردست کچھ نہیں کہا جاسکتا تا ہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔