جماعت اسلامی کی سیاست کا محور اسلامی نظام کا نفاذ ہے،حبیب الرحمان

پیر 4 مئی 2015 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زکواة و اوقاف حاجی حبیب الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاست کا محور اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور جب تک خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافذ نہیں ہوتا ہم معاشرتی اور روحانی مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بونیر میں موضع امنورناڑہ کے مقام پر شمولیت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے غیر مشروط طور پر اپنی متعلقہ سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔حاجی حبیب الرحمن نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آئیں اور جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ اُنہوں نے عوامی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اس ضمن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں بشرط کہ عوام ،ایماندار اور مخلص نمائندوں کا انتخاب کریں ۔ اُنہوں نے موقع پر موجود لوگوں کو تاکید کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کرتے وقت اُنکے جذبہ خدمت کو محلوظ خاطر رکھیں اور موقع پر ستوں اور کرپٹ لوگوں کا چناؤ کرنے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :