Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے 15 مئی کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ‘ عمران خان خطاب کرینگے

پیر 4 مئی 2015 16:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے 15 مئی کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ‘پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے درخواست انتظامیہ کو جمع کرادی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 15 مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ‘پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نے انتظامیہ کو ممتاز آباد ٹیکنیکل ٹریننگ کالج میں جلسے کیلئے درخواست دیدی۔ضلعی قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جلسہ کیلئے سیکیورٹی مہیا کرنے کی بھی درخواست کی ‘ کالج گراوٴنڈ میں 50 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔واضح رہے کہ پی پی 196 پر 21 مئی کو ضمنی الیکشن ہوگا، پی ٹی آئی کا جلسہ اسی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات