پشاور ‘ حساس اداروں نے گلبہار کے علاقے میں کارروائی کر کے بم دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

پیر 4 مئی 2015 16:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) حساس اداروں نے گلبہار کے علاقے میں کارروائی کر کے بم دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے پشاور کے علاقے گلبہار میں مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر صدیق شاہ عرف محمد صدیق کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا پولیس حکام نے بتایا کہ صدیق شاہ کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سے ہے ‘ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ‘صدیق شاہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر بم حملوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :