ملتان روڈ پر گورنمنٹ ہائی اسکول میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

پیر 4 مئی 2015 16:42

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ملتان روڈ پر گورنمنٹ ہائی اسکول میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی اسکول سروروالی کے مرکزی دروازے پر 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ غلام عباس زخمی ہو گیا امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے غلام عباس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سکول پہنچ گئی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :