سردار عزیر بلوچ کے طویل عرصے بعد پہلی بار لیاری میں اپنے نیٹ ورک سے رابطے

پیر 4 مئی 2015 16:16

سردار عزیر بلوچ کے طویل عرصے بعد پہلی بار لیاری میں اپنے نیٹ ورک سے ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) لیاری گینگ وار کے سردار عزیر بلوچ کے طویل عرصے بعد پہلی بار لیاری میں اپنے نیٹ ورک سے رابطے ہوئے ہیں، جس کی تصدیق لیاری میں موجود سردار عزیز جان کے قریبی لوگوں نے کی ہے سردار سردار عزیر کے اہم کمانڈر کے مطابق گذشتہ دو روز قبل سردار عزیر جان نے پہلی بار براہ راست وائبر اور واٹس اپ کے ذریعے اپنے قریبی لوگوں سے رابطے کیا ہے اور تقریباً 20 منٹ تک لیاری کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سردار عزیر جان نے لیاری میں اس وقت اپنے نیٹ ورک کا نگراں فیصل پٹھان کو مقرر کر رکھا ہے ۔ سردار عزیر جان نے اپنے قریبی لوگوں کو سیاسی طور پر متحرک ہونے کی بھی ہدایت کی ہے دوسری جانب لیاری کی اہم شخصیت آئندہ چند روز میں دبئی روانہ ہوں گی جہاں پر سردار عزیرجان سے اس کی سو فیصد ملاقات کا امکان ہے ۔ سردار عزیر جان نے اپنے قریبی نیٹ ورک کے لوگوں سے گذشتہ دنوں نیا آباد میں ہونے والے دستی بم حملے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :