کراچی ،جرائم میں ملوث اہم شخصیات کی فہرست تیار،آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن اور سخت ترین آپریشن کا امکان

پیر 4 مئی 2015 16:16

کراچی ،جرائم میں ملوث اہم شخصیات کی فہرست تیار،آئندہ چند ہفتوں میں ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) کراچی میں رینجرز نے جرائم میں ملوث اہم شخصیات کی فہرست تیار کر لی ہے ۔ جن کے خلاف آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن اور سخت ترین آپریشن شروع کر دیا جاے گا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل اور وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی سے جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کی ہدایت کی ہے اور سکیورٹی فورسزکو اس سلسلے میں کوئی دباوٴ قبول نہ کرنے کو کہا ہے ۔

دوسری طرف ایک اور انکشاف بھی سامنے آیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مئی سے کراچی آپریشن کا سخت ترین مرحلہ شروع ہو رہا ہے ۔ اس مرحلے میں صوبائی وزراء ودیگر سرکردہ سیاست دانوں ، بیورو کریٹس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن میں بڑی کامیابی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ گرفتاریوں کے بعدتفتیش کے نتیجے میں دو موجودہ اور ایک سابق صوبائی وزیر کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں ۔

لینڈ مافیا کے حوالے سے چند بیورو کریٹس کے نام بھی سامنے آئے ہیں ۔ چند معروف صحافیوں کے نام بھی پردہ نشینوں میں نہیں رہیں گے ۔ کراچی سے کشتی کے ذریعے عرب ملک بھیجے جانے والے جو اربوں روپے پکڑے گئے ہیں ان کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں اور کیس دوبارہ کھل گیا تو طوفان آئے گا ۔ چند بڑی شخصیات منظر عام پر آجائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :