کراچی ،حب ریور روڈ پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،خواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی

پیر 4 مئی 2015 16:16

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن حب ریور روڈ پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، خواتین بچے سمیت 12 افراد زخمی ، سپر ہائی وے پر ڈمپرنے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح بلدیہ ٹاوٴن حب ریور روڈ رئیس گوٹھ کے قریب بس اور آئل ٹینکر مین تیزی رفتاری کے باعث تصادم ہو گیا ، جسکے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ۔ زخمیوں میں 25 سالہ نورالدین ، 35 سالہ علی حیدر ، 30 سالہ ثناء اللہ ، 42 ساہ فاطمہ ،32 سالہ نور جہاں ،6 سالہ سلیہ، 43 سالہ نور احمد ، 36 سالہ بلقیس ، 31 سالہ عابدہ سمیت 12 افراد شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار آئل ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتیاری کے باعث ہوا ہے ۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ ادھر گڈاپ سٹی سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نمبر rad354 نے موٹر سائیکل نمبر kaj-4106 پر سوار دو افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مقتولین کی شناخت 25 سالہ رفیق اور 22 سالہ محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور حمید اللہ کو گرفتار کرکے ڈمپر اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ہے ۔ متوفی گڈاپ سٹی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :