لاہور : این اے 125 میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، جرم ریٹرننگ افسر کا ہے اور سزا میرے ووٹوں کو دی گئی ہے، خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 16:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : این اے 125 کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ میرے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی این اے 125 میں کوئی دھاندلی ہوئی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے ووٹرز میرے ساتھ ہیں اور اس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات میں ہماری کامیابی ہے. انہوں نے کہا کہ فیصلہ بنیادی طور پر پریزائیڈنگ آفیسر کے خلاف ہے، غلطی ریٹرننگ افسر کی تھی اور سزا میرے ووٹروں کو دی گئی ہے . سعد رفیق نے کہا کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے.

متعلقہ عنوان :