ڈیرہ اسماعیل خان، پانچ سالہ بچی کو ہمسایہ نے ناک پر گولی مار کر قتل کردیا

پیر 4 مئی 2015 16:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پانچ سالہ بچی کوہمسایہ نے ناک پرگولی مارکرقتل کردیا۔پروآپولیس نے بچی کے غریب مزدورباپ کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیا۔نائیویلہ میں نمازجنازہ اداکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآکی حدودمیں اڈہ شاہ حسین کے مقام پررضاخان ولدمنان وزیرسکنہ اڈہ شاہ حسین نے اپنے گھرمیں ہمسایہ کی پانچ سالہ بیٹی زاہدہ بی بی دخترمحمدخان کنڈی کوناک پرگولی مارکرقتل کردیا۔

(جاری ہے)

پروآپولیس نے بچی کے والدمحمدخان کنڈی ولدحنان کنڈی کی رپورٹ پرملزم رضا خان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔رپورٹ میں محمدخان نے کہاہے کہ انکی کسی سے کوئی عداوت نہیں ہے۔پانچ سالہ زاہدہ بی بی کی نمازجنازہ انکے آبائی علاقہ نائیویلہ میں اداکردیاگیا۔بعدمیں بچی کوسپردخاک کردیاگیا۔بچی کا والدمحمدخان غریب مزدورہے اوردیہاڑی پرکام کرتاہے۔ تاہم قتل بارے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں لائی جاسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :