پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپر بار دانہ کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیاہے ‘ اسسٹنٹ کمشنر مریدکے

پیر 4 مئی 2015 16:00

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنرمریدکے میڈم امیرابیدارنے کہاہے کہ کسانوں کوباردانہ کی فراہمی ریونیوریکارڈ کے مطابق جاری ہے ،پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپر بار دانہ کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نارنگ منڈی کے فوڈ سینٹر میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وممبرکمیٹی باردانہ چوہدری الطاف صالح بٹرملک محمد یوسف اے ایف سی شہباز احمداورانسپکٹرفوڈ حافظ زاکر کے ہمراہ میڈیاکوبتایاکہ نارنگ منڈی فوڈسینٹرمیں گندم کی خریداری کاٹارگٹ 13500 مقرر کیا گیاہے اوران تین دنوں میں 118زمینداروں کو38968 پی پی 50کلوگرام کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہاں صاف شفاف اورمنصفانہ خریداری کاعمل جاری ہے شکایت کی صورت میں کسان رابطہ کریں فوری ایکشن ہوگااورانتظامیہ کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہرکسان کو میرٹ پرباردانہ فراہم کیاجائے گا اس موقع پرممبر باردانہ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹرنے کہاکہ چھوٹے کسانوں کوترجیحی بنیادوں پرباردانہ فراہم کیاجارہاہے اورزرعی رقبے کے مطابق میرٹ پر مساوی اوربلاتفریق باردانہ دیاجارہا ہے جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشہبا زاحمدنے بتایاکہ اے سی کی زیرنگرانی منصفا نہ تقسیم کاعمل جاری ہے ۔