نارنگ منڈی کی عوام کیلئے خوشخبری ،نئے مالی سال میں مصفاًپانی کی فراہمی کیلئے اوپن واٹرسپلائی سکیم کاآغازکردیاجائیگا‘ چوہدری احسان ریاض

پیر 4 مئی 2015 15:59

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے کہاہے کہ نارنگ منڈی کی عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ نئے مالی سال میں مصفاًپانی کی فراہمی کیلئے اوپن واٹرسپلائی سکیم کاآغازکردیاجائے گا ،حتمی منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو سمری ارسال کردی گئی ہے اس طرح شہریوں کادرینہ مطالبہ بھی پوراہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں ملک شہزادبگواور ملک عمران ڈائریکٹرفلورملز کے ہمراہ تھانہ روڈ اورملحقہ سڑکات کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم وفاقی وزیر راناتنویرحسین اورراناافضال حسین کی قیادت میں تحصیل مریدکے بھرکوعوام کے خواہشات کے مطابق خوبصورت ترین بنانے کے عمل پرکاربندہیں ۔انہوں نے غلہ منڈی کے صدرحاجی شاہ نوازملک کے مطالبہ پراعلان کیاکہ غلہ منڈی کی تعمیرومرمت کا کام بھی جون سے شروع کردیاجائے گاتقریب سے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹرشیخ عبدالمجیدمظہربٹر عزیر بھٹی ارشدباجوہ راناخالدسلیم گجراورظہیرارشدمغل نے بھی خطاب کیااورارکان اسمبلی سے اظہارتشکرکیا۔