کسٹم حکام کا ہال روڈ پر چھاپہ ،350سے زائد اسمگل شدہ ایل ای ڈیز قبضے میں لے لیں

پیر 4 مئی 2015 15:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء )کسٹم حکام نے لاہور میں الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ پر چھاپہ مار کر 350سے زائد اسمگل شدہ ایل ای ڈیز قبضے میں لے لیں۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاور سے بڑی تعداد میں ایل سی ڈیز اسمگل کی جاتی ہیں جس پر کسٹم حکام نے ہال روڈ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ایک کنٹینر کی چیکنگ کی گئی تو اس میں سے 350 سے زائد ایل ای ڈیز برآمد ہوئیں جو کہ اسمگل کئے جا رہے تھے اور ہال روڈ سمیت دیگر مارکیٹوں میں سپلائی کئے جانے تھے ۔

اسمگل شدہ ایل ای ڈی کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جن پر تقریباً 70لاکھ روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکسز چوری کئے جا رہے تھے ۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کنٹینر مالک اور ڈرائیور فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔