سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس کل ہو گا

پیر 4 مئی 2015 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس آج ( منگل ) کو ہو گا جس میں پنجاب میں تعینات متعدد افسروں کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کل ( منگل ) کو ہونے والا اجلاس ہوم سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلمان ، چیئرمین پی این ڈی پی عرفان الٰہی ، ملک سرفراز اعوان ، چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم عرفان علی ، سیکرٹری مواصلات میاں مشتاق احمد ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان ، سیکرٹری سپورٹس محمد خان کچھی اور سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک سمیت پنجاب سے 20کے قریب افسران کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دی جائے گی ۔