لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2اہم کمانڈرز کو گرفتار کر لیا‘ نجی ٹی وی

پیر 4 مئی 2015 15:55

لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2اہم کمانڈرز کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2اہم کمانڈرز کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے مذہبی منافرت سے مبنی لٹریچر ، کمپیوٹرز ، موبائل فونز اور سمیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں کھوکھر ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد امتیاز ظفر اور محمود الحسن کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے مذہبی منافرت سے مبنی لٹریچر ، کمپیوٹرز ، موبائل فونز اور سمیں برآمد کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کالعدم تنظیم حزب التحریر کے اہم کمانڈر ہیں جنہیں سی ٹی ڈی پولیس کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر تحریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم حزب التحریر سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :