Live Updates

ملتان : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان 15 مئی کو ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 14:49

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان 15 مئی کو ملتان میں جلسے سےخطاب کریں گے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 15 مئی کو حلقہ پی پی 196 ممتاز آباد کے ٹیکنیکل ٹریننگ کالج میں پی ٹی آئی کے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے انتظامیہ کو درخواست دائر کر دی گئی ہے. درخواست ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے کالج کی گراؤنڈ میں 50 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے، جبکہ درخواست میں جلسے اور عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے . یاد رہے کہ پی پی 196 میں بلدیاتی انتخابات 21 مئی کو ہوں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات