زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی ٹیم کل لاہورپہنچے گی

پیر 4 مئی 2015 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل منگل کولاہور پہنچے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اکیڈمی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔پی سی بی اور حکومت پنجاب کے آفیشلز سیکیورٹی ٹیم کو بدھ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہی بریفنگ دیں گے۔ سیکیورٹی ٹیم بریفنگ لینے کے بعد اپنی رپورٹ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :