پشاور ، محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی،اہم دہشت گرد گرفتار

پیر 4 مئی 2015 14:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پشاور کے علاقے گلہار میں محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گلبہار کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد صدیق شاہ کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان سے وابستہ ہے، دہشت گرد صدیق شاہ سرورس روڈ دھماکے میں ملوث ہے جبکہ حکومت کی طرف سے دہشت گرد کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ عنوان :