کراچی : ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 14:41

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : ذوالفقار مرزا نے اپنی گرفتاری کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے. جس کے تحت ذوالفقار مرزا نے عدالت میں درخواست جمع کروا دی ہے. ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سمو کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروا دی ہے.

(جاری ہے)

جبکہ ذوالفقار مرزا نے عدالت میں یہ موقف ظاہر کیا ہے کہ سندھ حکومت پر جو الزام عائد کیے ہیں اس کے پیش نظر خطرہ ہے کہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو سپیشل ٹاسک دے کر بدین بھیجا گیا ہے، پولیس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات کی نقول بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، تاہم مجھے تحفظ فراہم کیا جائے.