کراچی،سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی ،5خواتین سمیت 10افراد جھلس کر شدید زخمی

پیر 4 مئی 2015 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5خواتین سمیت 10افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، فائربریگیڈ حکام نے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دی، آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں،ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری میں موجود دیگرپھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 5خواتین سمیت10افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آگ کے باعث آسمان پر دھواں کے بادل چھا گئے جو پانچ کلو میٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے، فائر بریگیڈ حکام نے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے جلد بجھانے کی یقین دہانی کروائی تاہم آگ پھیل گئی جس پر وزیراعلیٰ نے کمشنر شعیب صدیقی کو فون کر کے فوری طور پرآگ بجھانے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر فیکٹری کی دیواریں توڑ کر مزدوروں کو نکالنا شروع کر دیا تاہم آگ سے مزید افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :