وزیراعظم بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک بجلی کے منصوبے کا افتتاح کل کرینگے

پیر 4 مئی 2015 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف (آج) منگل کو بہاولپور کے دورے پر جائینگے جہاں وہ قائد اعظم سولر پارک بجلی کے منصوبے کا افتتاح کرینگے‘ اس منصوبے سے 100میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے حکومت کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی‘ وزیراعظم کے دورے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم منگل کی صبح بہاولپور پہنچیں گے جہاں ایئرپورٹ پر وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ‘ بلیغ الرحمن اور سینئر حکام ان کا استقبال کرینگے۔

وزیراعظم ایئرپورٹ سے سولر پارک کے مقام پر جائینگے جہاں منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی اس افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ وفاقی وزیر دفاع ‘ پانی و بجلی خواجہ آصف بھی خطاب کرینگے۔ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے اور ایک چینی کمپنی نے اس منصوبے پر کام کیا ہے۔ پاکستان میں سولر انرجی کے ذریعے سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا یہ پہلا بڑا منصوبہ ہے جس پر کام مکمل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :