بلا سود قرضوں کی فراہمی سے مسلم لیگ ن نے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی ، قرضوں سے پسے ہوئے لوگ فائدہ اٹھائیں گے، رقم ان کے لئے ذریعہ معاش بنے گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاتقریب سے خطاب

پیر 4 مئی 2015 14:31

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی سے مسلم لیگ ن نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی ہے ۔ ان قرضوں سے پسے ہوئے لوگ فائدہ اٹھائیں گے اور یہی رقم ان کے لئے ذریعہ معاش بنے گی ۔وہ وزیراعظم بلا سود قرضہ کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب افراد کسی کے آگے جھولی پھیلانے کی بجائے ان قرضوں سے کاروبار کریں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیں۔

(جاری ہے)

حکومت جہاں مردوں کو قرضے فراہم کر رہی ہے وہاں پر پچاس فیصد خواتین کو بھی اس سہولت سے مستفید کر رہی ہے ان قرضوں سے جہاں روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وہاں غربت کا خاتمہ اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ مردوں کی نسبت خواتین قرض کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں عملی کام کرنے سے آتی ہے ۔ پاک چین معاہدے بھی پاکستان سے غربت کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اگر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہو گا۔موجودہ ملکی مسائل کو صرف میاں محمد نواز شریف ہی حل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :