مارکیٹیں بند کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے رپورٹ جمع کرادی

پیر 4 مئی 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی‘ قائم مقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرادی‘ عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرانے کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت ‘ درخواست کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی درخواست کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی قائم مقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرادی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مارکیٹیں بند کرانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرانے کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کرادی درخواست کی مزید سماعت کل منگل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :