کسی ایماندار پولیس والے کو گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں، جب قانون مشیر کہیں گے قانون کے سامنے حاضر ہو جاؤں گا، ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کی مشروط پیشکش

پیر 4 مئی 2015 14:29

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے گرفتاری دینے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایماندار پولیس والے کو گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں، جب قانون مشیر کہیں گے قانون کے سامنے حاضر ہو جاؤں گا، ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے غریب ہاریوں کیلئے آواز بلند کر رہا ہوں، خاندان کے لوگ جب کہیں گے قانون کے سامنے سر جھکادوں گا، میرے خلاف ایک مقدمہ نہیں، کئی مقدمات درج کئے گئے، میرے خلاف مقدمات درج ہوتے رہیں گے، سندھ کے غریب ہاریوں کے لئے آواز بلند کر رہا ہوں، میں شفیق باپ، بھائی اور پیار کرنے والا انسان ہوں، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ڈی آئی جی حیدر آباد ایماندار آدمی ہیں، مجھے ان پر فخر ہے، خود پیش ہوں گا، کسی میں جرات نہیں کہ مجھے گرفتار کر سکے، میں کسی بے ایمان اور کرپٹ پولیس والے کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں