معروف شاعر ضمیر جعفری کے بیٹے میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر انتقال کرگئے

پیر 4 مئی 2015 14:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر انتقال کرگئے‘ مرحوم معروف شاعر ضمیر جعفری کے بیٹے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرحوم میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر معروف شاعر ضمیر جعفری کے بیٹے تھے۔ احتشام ضمیرکے انتقال پر ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔