کراچی،حب ریور روڈ آئل ٹینکر، بس میں تصادم ، 12 افراد زخمی

پیر 4 مئی 2015 14:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) کراچی میں حب ریور روڈ پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر یوسف گوٹھ کے حب جانے والے آئل ٹینکر اور کراچی آنے والی مسافر بس میں تصام ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

3زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی اور دیگر کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سول ہسپتال پہنچنے والوں میں 35 سالہ بلقیس،35 سالہ نورجہاں ،35 سالہ عابدہ شامل تھیں ۔

متعلقہ عنوان :