بدین ، ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کااندراج ،شہر بھر میں مکمل ہڑتال،ٹریفک کی روانی کم،کاروباری سرگرمیاں معطل

پیر 4 مئی 2015 14:23

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اسکے ساتھیوں کی مقدمات کے اندارج کے خلاف بدین کے شہر گولارچی میں مکمل ہڑتال رہی ، انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری مرزا فارم کے راستے پر تعینات کی۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر مقدمات کے اندارج کے بعد بدین ضلع کے مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ رہی ۔

(جاری ہے)

گولارچی شہر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف تما م کاروباری سرگرمیاں معطل اور سڑکوں پر ٹریفک روانی کم رہی جبکہ نامعلوم افراد نے کراچی بدین ہائی وے کے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے۔دوسری جانب مرزا فارم ہاوس کو جانے والے راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جن میں چار موبائل اور ایک بکتر بند گاڑی سمیت 25 پولیس اہلکارا مرزا فارم ہاوٴس کے راستے پر تعینات کیے گئے ۔گزشتہ روز ماڈل پولیس اسٹیشن میں مقامی تاجر وں اور پیپلز پارٹی کے رہ نما امتیاز میمن اور تاج محمد ملاح کی مدعیت میں دو مقدما ت درج کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :