کراچی،گلستان جوہر میں رینجرز کی کارروائی، 4 افراد زیر حراست

پیر 4 مئی 2015 14:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے کاروائی کرکے 4افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک14 میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی، جس کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی اور 4افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ کاروائی گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر کی گئی، جبکہ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :