کراچی، اتحاد ٹاوٴن میں پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد ہلاک،آسلحہ برآمد

پیر 4 مئی 2015 14:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) کراچی کے اتحاد ٹاوٴن میں ہونے والے پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ہلاک دہشتگرد پولیس پر دستی بم پھینک کر فرار ہو رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئیں ہیں۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی ورداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :