کراچی : نادرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر نے 7 بچے کچل ڈالے، 3 جاں بحق، 4 کی حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 13:54

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : ناردرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر نے 7 بچوں کو کچل دیا. تفصیلات کے مطابق بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیاں بچائی جا رہی ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو کچلتے ہی واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ حادثہ میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں طب امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے. جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں.

متعلقہ عنوان :