پنجگور ‘ عیسئی میں مسلح افواد کی گاڑی پر فائرنگ ‘ دو افراد جاں بحق

پیر 4 مئی 2015 13:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پنجگور کے علاقے عیسئی میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ نواعی علاقے عیسئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد ملزمان نے گاڑی کو آگ بھی آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

گاڑی کو آگ لگانے سے ایک شخص کی لاش بھی جل گئی واقعہ کے بعد پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت جاوید اور سنیل کے ناموں سے ہوئی ہیں جو عیسئی کے رہائشی بنائے جاتے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ کا پتہ فوری طور پر لگایا نہیں جاسکا تاہم پولیس اور ایف سی علاقے میں پہنچ گئی اور واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :