الطاف حسین کے بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان میں وکلاء کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

پیر 4 مئی 2015 13:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے افواج پاکستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وکلا نے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا بائیکاٹ کا اعلان بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں وکلا نے عدالتی کاروائیوں میں حصہ نہیں لیا وکلا کے بائیکاٹ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔وکلاء نے حکومت سے الطاف حسین کے بیان کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے خلاف ایم کیو ایم کے سربراہ کا بیان قابل مذمت اورغداری کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومت کو اس قسم کے بیانات پر فوری ایکشن لینا چاہئے۔