دھاندلی کا شور مچانے والے اپنی سیاسی موت مر چکے ، عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا‘ خواجہ سعد رفیق

پیر 4 مئی 2015 13:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں ، عوام نے دھرنا سیاست کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا ،حلقہ این اے 125 سے عوام نے عام انتخابات کی طرح کونسلرز کو جس طرح کامیاب کیا ان کے بے حد مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 10سے نومنتخب کونسلر رانا جعفر نمبردار کی کامیابی کے بعد باؤوالا میں اہل علاقہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایم پی اے میاں نصیر، سابق ایم پی اے حاجی اللہ رکھا،صدر پی پی157 چوہدری صابر نمبردار، میاں سخاوت ایڈوکیٹ اور میاں شفیق نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ضرب عضب کی صورت میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کی چیخیں آج پاکستان کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نواز شریف اور اس کی ایماندار ٹیم کی بدولت ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے لاہور کی طرح اسلام آباد، پنڈی کے عوام کے لیے میٹروبس چلائی جائے گی توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے وفاق اور پنجاب حکومت سے انتالیس کروڑ روپے کے فنڈز ملے ہیں جوصرف وارڈ نمبر 8.9.10 میں لگائے جائیں گے ۔

علاقہ میں سب سے زیادہ فوکس ایجوکیشن پر ہے تاکہ بچے اور بچیاں پڑھ لکھ کر پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :