کراچی ‘ گلستان جوہر میں رینجرز کی کارروائی، 4 افراد گرفتار

پیر 4 مئی 2015 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے کاروائی کرکے 4افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک14 میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی جس کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی اور 4افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے کارروائی گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ‘ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :