مکہ مکرمہ میں آب زم زم کی نقلی فیکٹری کا انکشاف، 3ایشیائی باشندے گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 13:20

مکہ مکرمہ میں آب زم زم کی نقلی فیکٹری کا انکشاف،  3ایشیائی باشندے گرفتار

مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء): مکہ مکرمہ میں آب زم زم کی جعلی فیکٹری کاانکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل عاطی القرشی کے مطابق بڑے پیمانے پر نقلی آب زم زم فروخت کیا جا رہا تھا جس کے جرم میں 3 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے باشندے عازمین حج و عمرہ کو نقلی آب زم زم فراہم کر تے تھے.