پنجاب حکومت نے پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک بھجوانے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی

پیر 4 مئی 2015 13:08

پنجاب حکومت نے پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک بھجوانے کیلئے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت نے آنے والے سالوں میں پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک بھجوانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ، اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر کے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا جبکہ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اسکے رکن ہوں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ اور دبئی میں ہونیوالی ایکسپو 2020ء میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آنے والے سالوں میں پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک میں بھجوانے کے لئے انکی تیاری کے احکامات دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر کے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رکو چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اس کے رکن ہوں گے۔ ٹیوٹا کو سکلڈ لیبر کی تیاری کے لئے فوری طو رپر کورسز کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :