تحریک انصاف نے رحیم یار خان سے سات پولیس اہلکاروں کے اغواء پر تحریک التوائے کار جمع کر ادی

پیر 4 مئی 2015 13:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے رحیم یا رخان سے سات پولیس اہلکاروں کے اغواء پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کر ادی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر واپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان کی طرف سے جمع کرائی گئی ۔ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میٹرو بس سے باہر نکلیں اور صوبے میں امن و امان پر بھی توجہ دیں۔