پنجاب میں قائم5میں سے چار الیکشن ٹریبونلزکے ججز کی کنٹریکٹ مدت میں2ماہ کی توسیع ،نوٹیفکیشن جاری

پیر 4 مئی 2015 12:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) لاہورہائی کورٹ نے پنجاب میں قائم5میں سے چار الیکشن ٹریبونلزکے ججز کی کنٹریکٹ مدت میں2ماہ کی توسیع کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یہ الیکشن ٹریبونلز باقی ماندہ الیکشن پٹیشنز جلد سے جلدنمٹائیں،اب انہیں مزید توسیع نہیں دی جائیگی۔ عام انتخابات کے بعدمبینہ انتخابی دھاندلیوں کے کیسزنمٹانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے یکم مئی 2013 ء کوصوبے میں 5 الیکشن ٹریبونلز قائم کئے تھے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکو کنٹریکٹ پر ان ٹریبونلز کے جج مقرر کیاگیاتھا۔مختلف وجوہات کی بنا ء پر بہاولپور کے سوا دیگر چاروں ٹریبونلز تمام الیکشن پٹیشنز نہ نمٹا سکے، جس کے باعث انہیں باربار توسیع دینا پڑی۔ اس باربھی لاہور، فیصل آباد ، ملتان اور راولپنڈی کے الیکشن ٹریبونلزکے ججزکے کنٹریکٹ میں 60دن کی توسیع دی گئی ہے تاکہ وہ باقی ماندہ پٹیشنز نمٹا سکیں۔قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 125اور این اے 122کی دھاندلی پٹیشنزکی سماعت بھی انہی الیکشن ٹربیونلزکے روبرو جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :