کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کمشنر کراچی کو ٹیلی فون، سائٹ ایریا پر لگنے والی آگ سے متعلق ہدایات جاری کریں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 12:49

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا، جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کمشنر کراچی شعیب صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا.

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ میں میٹنگ پر ہوں جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اتنی بڑی آگ لگ گئی اور آپ میٹنگ میں مصروف ہیں. وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آگ کو جلد از جلد بجھانے کی کوشش کی جائے، اور کوئی جانی نقصان نہ ہونے دیا جائے.

متعلقہ عنوان :