اسلام آباد : مالدیپ کے صدر 6 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 12:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر عبد اللہ ہمایوں 6 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر تشریف لائیں گے، دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر مالدیپ وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے کے لیئے آ رہے ہیں جبکہ پاکستان میں قیام کے دوران صدر مالدیپ وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے ملاقات کریں گے.