پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق کانفرنس پر حملہ، حملہ آور ہلاک، ایک پولیس افسر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 12:25

پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق کانفرنس پر حملہ، حملہ آور ہلاک، ایک ..

امریکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : امریکہ کی سٹیٹ ٹیکس کے علاقہ ڈلاس کے قریبی علاقہ میں پیغمبر اسلام سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کا انعقاد ایک قدامت پسندانہ سیاسی گروپ امریکن فریڈم ڈیفنس انیشی ایٹو کی جانب سے کیا گیا جو کہ اسلام کے خلاف اپنے انتہائی قدامت پسند موقف کے لیے مشہور، ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے پاس اسلامک سینٹر کی تعمیر کی مخالفت بھی اسی گروپ کی جانب سے کی گئی تھی.

تاہم کانفرنس کے دوران حملہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور جاں بحق جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا.

(جاری ہے)

انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق گارلینڈ میں اسلام مخالف فن کی نمائش میں دو بندوق برداروں نے گولیاں برسائیں لیکن فائرنگ کے تبادلے میں دونو ں حملہ آوروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا. ذرائع کے مطابق اس مقابلے میں فاتح کے لیے دس ہزار امریکی ڈالر کا نعام رکھا گیا تھا . مقابلے میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ اس نے 20 گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں. جس کے بعد دو علیحدہ گولیاں چلیں اور یہ سلسلہ رک گیا. اس واقعہ کے بعد پولیس نے کرٹس سینٹر کو بند کر دیا جبکہ اس میں شریک افراد کو وہیں رہنے کی ہدایاات دیں . مقابلے میں اسلام مخالف ڈچ سیاست دان بھی شرکت کر رہے تھے.

متعلقہ عنوان :