کراچی : ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہوں، ذوالفقار مرزا
سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 11:36
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ایک نہیں کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں . میں سندھ کے ہاریوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہوں.انہوں نے کہا کہ میں ایس ایس پی حیدر آباد عرفنا بلوچ کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہوں . میرے قانونی مشیر اور میرے اہل خانہ مجھے جب کہیں گے میں سر جھکا دوں گا اور گرفتاری دے دوں گا.
ڈی آئی جی حیدر آباد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ بہادر اور ایماندار آدمی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے. میرے قانونی مشیر جو بھی فیصلہ کریں گے میں اسی پر سر تسلیم خم کر دوں گا. یاد رہے کہ گزشتہ روز ماڈل پولیس اسٹیشن میں مقامی تاجر وں اور پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز میمن اور تاج محمد ملاح کی مدعیت میں ذوالفقار مرزا کے خلاف دو مقدما ت درج کئے گئے تھے ۔(جاری ہے)
جس میں ذوالفقار مرزا سمیت 55 افراد کیخلاف دکانوں میں توڑپھوڑاوراقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جبکہ پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔اسکے علاوہ کڈھن پولیس کی مدعیت میں بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.