شائقین کرکٹ نے شاہد آفریدی سے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا مطالبہ کردیا

پیر 4 مئی 2015 11:32

شائقین کرکٹ نے شاہد آفریدی سے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4مئی۔2015ء) شائقین کرکٹ نے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی سے ون ڈے کرکٹ سے استعفیٰ واپس لینے کامطالبہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن گلبرگ اسلام آباد میں شریک ہزاروں افراد نے سٹار کرکٹر سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ ابھی قومی ون ڈے ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تاہم اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ضروری ہوگئی تھی ، انہو ں نے وطن عزیز کیلئے بہت کرکٹ کھیلی اور اب ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور اب وقت ہے کہ ون ڈے میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :