اسلام آباد: تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 11:20

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی سماعت میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی .

(جاری ہے)

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت میں تجارتی مراکز آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن طلب کیا جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تجارتی مراکز آٹھ بجے بند کرنے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ، انتظامیہ کو دکانیں بند کروانے اور دکانداروں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے. تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :