صادق آباد: اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فضائی آپریشن، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ،

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 23:52

صادق آباد: اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فضائی آپریشن، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں ..

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)صادق آباد میں اغواء کئے گئے سات پولیس اہلکار چوبیس گھنٹے بعد بھی ڈاکوؤں سے نہیں چھڑائے جا سکے۔ بازیابی کے لئے فضائی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ۔صادق آباد میں پولیس چوکی سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو ایک دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فضائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی جس سے 5 ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں کمانڈوز سمیت 2 ہزار اہلکار شریک ہیں۔ خیال رہے کہ صادق آباد کے دریائی علاقہ ماچھکہ کی چیک پوسٹ پر ہفتے کی رات گئے تیس کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کر کے سپیشل سکواڈ کے اے ایس آئی سمیت سات اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغواء کر لیا تھا۔ اغواء ہونے والے اہلکار خصوصی ٹاسک پر تعینات تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب پولیس کے سپیشل سکواڈ سے ہے۔