مالدیپ میں پولیس اور مظاہرین میں چھڑپوں میں دو سو کے قریب افراد کو گرفتارکرلیاگیا

اتوار 3 مئی 2015 22:43

مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) مالدیپ میں پولیس اور مظاہرین میں چھڑپوں میں دو سو کے قریب افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں پولیس نے 192 مظاہرین اور تین اپوزیشن رہنماوٴں کو حراست میں لے لیا اپوزیشن کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ ایوا عبداللہ کے مطابق اِس وقت مالدیپ کی تمام اپوزیشن جیل میں ڈال دی گئی مظاہرین ملکی صدر یامین عبدالقیوم کے استعفے کے ساتھ ساتھ مقید لیڈر محمد نشید کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔

ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت مالے میں مارچ کیا۔ حکومت نے گرفتار ہونے والے ایک اپوزیشن لیڈر شیخ عمران پر الزام عائد کیا کہ وہ مظاہرین کو حکومت ختم کرنے کے لیے اْکسا رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا

متعلقہ عنوان :