وزیر خزانہ، آذربائیجان کے صدرکا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال،دونوں ممالک کا کشمیر اورنگورنو کاراباخ پر ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق ،دونوں ممالک کے مابین معاہدوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلنے میں مدد ملے گی ،ا سحاق ڈار

اتوار 3 مئی 2015 22:41

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء)وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی،عالمی امور اور خطے میں تبدیل ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے کشمیر اورنگورنو کاراباخ پر ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق کیا۔اسحق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاہدوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلنے میں مدد ملے گی۔